اسلام آباد(ایجنسی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ۲روپے ۸پیسے فی ی
ونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ۲روپے ۸پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے،بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جبکہ بل میں کمی کا اطلاق جون کے بلوں میں ہوگا تاہم بجلی کی کمی کا اطلاق ۵۰یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کے نرخوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔