دیوریا(وارتا)دیوریا ضلع میں بجلی کے تاروں میں کرنٹ آجانے کے سبب آج دولائن مین کی جھلسنے سے موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مدناپورگائوں میں لائن مین راجیش نشاد(۳۵)اوررمیش وشوکرما(۳۲)ٹیوب ویل کا تار جورنے کیلئے گئے ہوئے تھے اچانک تاروں میں کرنٹ آجانے کے سبب موقع پر ہی دونوں کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کی مخالفت میںدیہی بجلی محکمہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین اچانک بجلی کے تاروں میں کرنٹ جوڑنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کامطالبہ کررہے تھے۔ ایگزیکٹیو انجیئر ستیندر کمار نے بتایا کہ راجیش نشاد اوررمیش نشاد غیرقانونی بجلی کا کنیکشن جوڑنے کیلئے گئے ہوئے تھے وہ دونوں محکمہ کے ملازمین نہیں ہیں۔