شوپوری: مدھیہ پردیش کے ضلع شوپوري کے دینارا تھانہ علاقے میں بجلی گرنے سے ایک عورت اور اس کے تین بچے جھلس گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق چمرووا گاؤں میں کل شیاموتي اپنے تین بچوں کے ساتھ کنویں میں پانی بھرنے گئی تھی۔ اسی وقت بونداباندي کے درمیان اچانک بجلی گرنے سے شیاموتي اور اس کے تین بچے جھلس گئے ۔ سبھی کو کریرا کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کل شدید گرمی کے دوران دوپہر کے بعد اچانک موسم میں تبدیلی آگئی تھی۔ ضلع کے مختلف دیہی علاقوں میں تیز گرج کے ساتھ ہلکی بونداباندی ہوئی تھی۔