بجنور: اترپردیش میں بجنور کے نجیب آباد علاقہ میں بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر ایک راشن ڈیلر کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ وزیر گنج میں رہنے والے راشن ڈیلر عمران (35) کے گھر رات کو تین بدمعاش گھس گئے اور ان پر گولی چلادی جس سے ان کی موت ہوگئی۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واردات کے بعد قاتل ہتھیار لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اس ضمن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس مجرموں کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔