آل خلیفہ کے مخالفین نے سعودی عرب سے بحرین کے داخلی امور میں مداخلت سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے
بحرین کے اللولوہ ٹی وی چینل کے مطابق بحرین کی الوفا اسلامی پارٹی کے رکن رضا قاسم نے کہا ہے کہ بحرینی عوام نے فروری دو ہزار گیارہ کے انقلاب کے بعد آل خلیفہ حکومت کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر دیا
الوفا اسلامی پارٹی کے رکن نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت، کرائے کے فوجیوں بالخصوص سعودی فوج کے تعاون سے بحرینی عوام پر دباؤ ڈال رہی ہے- الوفا اسلامی پارٹی کے رکن نے بحرین سے سعودی فوجیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے بحرینی مخالفین کے عزم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ملت بحرین کی آواز، اس ملک میں آمریت کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دے گی- رضا قاسم نے آل خلیفہ کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں بحرینی عوام اور حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کو سزا دینے کے لئے بعض بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کیا جانا، ناقابل برداشت ہے- انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ، بحرینی آبادی کے ایک نہایت چھوٹے سے حصے کی نمائندگی کر رہی ہے جبکہ وہ آمرانہ اور استبدادی نظام کے ذریعے شیعہ مسلمانوں کی اکثریت پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے- رضا قاسم نے انقلاب بحرین سے غیر ملکی طاقتوں کی دشمنی کی وجہ بیرونی طاقتوں سے اس کی عدم وابستگی، قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بیرونی طاقتوں کے امتیازی سلوک نے عالمی برادری پر ان کے دعوے جھوٹے کو مکمل طور پر ثابت کر دیا-