بحرین میں نامعلوم افراد نے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والی ایک مسجد پر حملہ کیا ہے-بحرین کے علاقے الدیر میں واقع الخیف جامع مسجد کو نامعلوم افراد نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے-
حملہ آوروں نے اس مسجد کے دروازے کو توڑنے کے علاوہ دعاؤں کی کتابوں کو پھاڑ دیا اور قرآن کریم کے متعدد نسخوں کو بھی شہید کر دیا- الخیف جامع مسجد اس علاقے کی سب سے بڑی مسجد ہے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے قطیف اور دمام شہروں میں اہل تشیع کی مساجد پر تکفیریوں کے حملوں کی وجہ سے بحرین کے اہل تشیع میں تشویش پھیل گئی ہے- سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد پر حملوں میں متعدد نمازی شہید ہوئے تھے- اسی کے پیش نظر بحرین کے عوام نے مساجد کے دفاع کے لئے عوامی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاہم بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار عوامی کمیٹیوں اراکین کو بھی گرفتار کرلیتے ہیں-