بحرین کی جمعیت الوفاق نے بحرین میں حکومت مخالفین کے خلاف مقدموں کے بارے میں ایک ہولناک رپورٹ پیش کی ہے-
اطلاعات کے مطابق جمعیت الوفاق نے حکومت مخالفین کے خلاف مقدموں کے بارے میں ایک ایسی
ہولناک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بعض حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے- جمعیت الوفاق نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی عدالتوں نے رواں سال کے اوائل میں تین سو سینتیس حکومت مخالفین کو، دو ہزار آٹھ سو پینتالیس سال کی سزا سنائی ہے- رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی عدالتوں نے دوہزار پندرہ کے پہلے تین مہینوں کے دوران تین سو سینتیس حکومت مخالفین کو مجموعی طور پر دو ہزار آٹھ سو پینتالیس سال قید کی سزا سنائی ہے- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے شروع کے تین مہینوں میں بحرین کے مختلف علاقوں میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف دو ہزار چھے سو اکیانوے مظاہرے ہوئے اور اکثر مظاہروں کو بحرینی فوجیوں نے سرکوب کر دیا- آل خلیفہ حکومت کے فوجی، عام طور سے حکومت مخالفین کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہیں- جمعیت الوفاق کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اس وقت بھی بہت سی عورتیں اور بچے آل خلیفہ حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے الزام میں بحرینی جیلوں میں بند ہیں-