مناما ۔ 3 دسمبر: بحرین کی عدالت نے مزید16 افراد کو قید کی سزائیں سنادیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت مناما میں ایک عدالت نے پولیس پر حملہ کرنے کے جرم میں مزید16 شیعہ افراد کو7 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ مزکورہ افراد پر گزشتہ برس مئی میں پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ کا الزام تھا تھا۔ دوسری جانب بحرین کی اعلیٰ عدالت نے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کو رہا کرنے کی اپیل مسترد کردی ہے۔ نبیل رجب کو گزشتہ برس2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔