نئی دہلی،23؍فروری(یو این آئی)بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھون 23 فروری سے 26 فروری 2015 تک بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور خلیج بنگال میں جامع بحریہ سیکورٹی کے حصول کے تئیں بحریہ کے تعاون کیلئے نئے امور کی دریافت کرنا بھی ہے ۔بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران بحریہ کے سربراہ وہاں کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ڈھاکہ میں فوج کے تینوں سربراہوں سے بھی دوطرفہ مذاکرات کریں گے ۔ بحریہ کے سربراہ کھلنا اور چتاگونگ میں متعدد تربیتی اور عملیاتی سہولیات کا بھی دورہ کریں گے ۔واضح رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی بحریہ تکنیکی تربیت کے متعدد شعبوں میں ایک دوسرے
کا تعاون کرتی ہیں’ یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور بحریہ سے بحریہ کے اسٹاف سے مذاکرات کرتی ہیں۔اسی طرح انڈین اوشن نول سمپوزیم اور ویسٹرن پیسفک نول سمپوزیم کی کثیر جہتی فورم میں ایک دوسرے سے ملاقاتیں بھی کرتی ہے ۔بنگلہ دیش کی بحریہ پورٹ بلیئر میں ہندوستانی بحریہ کے انعقاد کردہ ایم آئی ایل اے این کی مشقوں میں مستقل طورپر شرکت کررہی ہے ۔ ملاقات میں جامع میری ٹائم ڈومین بیداری کے فروغ سے متعلق وائٹ شپنگ میں معلومات کا تبادلہ ’میری ٹائم انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور ٹریننگ میں تعاون جیسے امور زیر بحث ہوسکتے ہیں۔ مزید برآں’ فروری 2016 میں وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے ذریعے انعقاد کئے جانے والے مشہور انٹرنیشنل فلیٹ جائزہ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیشی بحریہ کو دعوت دی گئی ہے ۔