بحیرہ روم میں سرگرداں دو ہزار سے زیادہ غیرقانونی مہاجرین کی جان بچانے کی اطلاعات ہیں-اطلاعات کے مطابق مہاجرین کے لئے بحری امداد رسانی کی تنظیم، ایم او اے ایس، کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم میں سرگرداں دو ہزار سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین کی جان بچالی گئی ہے- رپورٹ کے مطابق یہ افراد لیبیا کے ساحل کے نزدیک تھے اور کئی
کشتیوں کے ذریعہ اٹلی جانا چاہتے تھے۔ ان افراد کو اٹلی، آئرلینڈ اور جرمنی کی فضائیہ کے بحری جہازوں کے ذریعہ بچالیا گیا-