بدایوں: اترپردیش میں ضلع بدایوں کے الاپور علاقے میں کل رات بدمعاشوں نے ایک کسان کوگولی مار کر قتل کردیا۔
پولس سپرنٹنڈنٹ انل کمار یادو نے بتایا کہ سلیم پور گاؤں کے باشندے رائے سنگھ (37) اپنے گھر میں سو رہا تھا۔ دیر رات کو تین بدمعاشوں نے گھر میں داخل ہوکر اسے گولی مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ لواحقین اس کو ضلع اسپتال لے کر جا رہے تھے کہ راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کی تحریر پر تین نامزد لوگوں میں سے دو ملزمان کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ ایک دیگر ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔