لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے بدایوںمیں انسانیت کو شرمسار کر دینے والی دو نابالغ لڑکیوںکی آبروریزی کے بعد قتل کی واردات کی جانچ کیلئے سماجی انصاف مورچہ کے ریاستی صدر بہورن لال موریہ کی صدارت میں پانچ رکنی کمیٹی کو جائے مواقع پر بھیجا ہے۔
کمیٹی میں رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کشیپ، شاہجہانپور کے رکن پارلیمنٹ کرشن راج، رکن اسمبلی دھرم پال سنگھ، پارٹی کے علاقائی صدر بی ایل ورما، بدایوں کے ضلع صدر پریم سوروپ پاٹھک شامل ہیں۔
اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے بدایوں کے واقعہ پر کانگریس کے وفد کو جس میں اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے لیڈر پردیپ ماتھر اور قانون ساز کونسل میں کانگریس پارٹی کے لیڈر نصب پٹھان کو جانچ کرنے کیلئے بدایوں بھیجا ہے۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد اترپردیش کانگریس کمیٹی اس معاملہ کے خلاف کارروائی کرے گی۔