ھانگ زو (چین):وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقی کے لئے مستحکم معیشت اور مالیاتی نظام کو اہم قرار دیتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے بدعنوانی، کالے دھن اور ٹیکس چوری پر لگام لگانے کی کوشش کئے جانے پرآج زور دیا۔
مسٹر مودی نے جی -20 کانفرنس کے دوسرے دن اپنے خطاب میں یہاں کہا، ‘ہمیں مؤثر مالی کاروبارکے لئے بدعنوانی کے خلاف اقدامات کرنے کے سلسلے میں مکمل عزم اور اقتصادی مجرموں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ختم کرنے کی ضرورت ہے ‘۔
انہوں نے کہا کہ مؤثر مالی کاروبار کے لئے بدعنوانی، کالا دھن اور ٹیکس چوری سے نمٹنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا، ‘ہمیں اقتصادی مجرموں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ختم کرنے ، منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تلاش اور ان کا غیر مشروط حوالگی کرنے ، پیچیدہ بین الاقوامی قوانین کے جال کو توڑنے اور زیادہ سے زیادہ بینکنگ رازداری ختم کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے جو بدعنوانی اور ان کے کالے کارناموں پر پردہ ڈالتے ہیں۔
مسٹر مودی نے عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان باقاعدہ بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، علاقائی مالی انتظامات اور دوطرفہ تبادلے کے نظام کے درمیان باقاعدہ مذاکرات ہو۔