کانپور (نامہ نگار)بی جے پی رہنما مرلی منوہر جوشی نے جمعہ کو شکشک پارک میں مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما شری پرکاش جیسوال کو مبینہ طور پر بدعنوان کہاتھا۔ جواب میں شری پرکاش نے کہا کہ جوشی میرے اوپر کوئی بھی بدعنوانی کاالزم ثابت کردیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرپاتے ہیں تو انہیںسیاست چھوڑ دینا چاہئے۔ مسٹر جیسوال نے الزام لگایا کہ جوشی نے کبھی اپنے پارلیمانی حلقہ میں ترقیاتی کام نہیں کرائے۔ وہ یہاں کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔کانگریس کے شہر دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے امیدوار شری پرکاش جیسوال نے کہا کہ اگر مرلی منوہر جوشی نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں ترقیاتی کام کرائے ہوتے تو انہیں پہلے الہ آباد اور پھر بنارس چھوڑ کر کانپور سے الیکشن نہیں لڑنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ میرے اوپر آج تک بدع
نوانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔کوئی الزام ثابت کردے تو میں سیاست سے سنیاس لے لوں گا اور اگر ایسا نہیں کرسکتا تو الزام لگانے والے کو سیاست چھوڑ دینا چاہئے۔ وہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے ذریعہ آگے بھی بدعنوانی کا انکشاف کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ اس کمیٹی کا چیئر مین حزب اختلاف کا رہنما ہوتاہے۔ اس لئے ایسا لگتاہے کہ انہوں نے اپنی شکست پہلے ہی تسلیم کرلی۔ جوشی اب بزرگ ہوچکے ہیں انہیں اس عمر میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے۔ مسٹر جیسوال نے کہا کہ کانپور کے عوام کو ترقی کے لئے کسی باہری شخص کی ضرورت نہیں ہے۔