حالت نازک ،ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے گولی نکالی
کانپور:نوبستہ تھانہ حلقہ کے تحت بی پی سی پیٹرول پمپ کے نزدیک پیچھے سے آئے مسلح بدمعاشوںنے ایل آئی سی ملازمی کو گولی مار دی ۔ گولی لگنے سے وہ سڑک پر ہی گر پڑے ۔
برا عالمی بینک میں رہنے والے دیپک قدوائی نگر واقع بیما کمپنی اے اے او کے عہدے پر تعینات ہے ۔ یومیہ کی طرح وہ صبح دس بجے اپنے گھر سے موٹر سائکل لے کر دفتر جا رہے تھے ۔ نوبستہ ہاﺅے کے پی پی سی پٹرول پمپ پر نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے طمنچہ لگا کر ان پر فائر کر دیا۔ وہ کچھ سمجھ پاتے اس سے قبل ہی گولی ان کے پیٹ میں جاگھسی اوروہ سڑک پر ہی گر پڑے ۔ دن دہاڑے واردات کو انجام دے کرحملہ ور پولیس کو چیلنج دے کر فرار ہو گئے۔ دیپک خون سے لت پت حالت میں لوگوں سے مدد کی فریاد کرر ہے تھے۔
لیکن کسی نے بھی انسانیت نہیں دکھائی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو رام شیو اسپتال میں داخل کرایا ۔
علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ سے گولی نکال دی۔ فی الحال ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی حالت نازک بتائی ۔ واردات کی اطلاع پر کنبہ کے لوگ اسپتال پہنچ گئے ۔ پولیس کے پوچھنے پر ملازم کے بھائی نے کسی رنجش کی بات سے ان کار کیاہے۔ ایس او راج دیو پرجاپتی کا کہنا ہے کہ ہوش آنے پر ان سے بات چیت کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔