بریلی ۔(بھاشا)۔ اترپردیش میں بریلی ضلع کے بارہ دری علاقہ میں لٹیروں نے لوٹ کی مخالفت کرنے پربی جے پی کے منطقائی صدر کو گولی مار دی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بی جے پی کے تاپیشور ناتھ منڈل کا نائب صدر وویک اگروال کل رات اپنی اسپیئر پارٹس کی دکان بند کر رہا تھا تبھی پڑوس میں ٹائر مرمت کی دکان چلانے والے رنکو اور اس کے ایک ساتھی نے اگروال سے لوٹ مار کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ اگروال نے جب لوٹ کی مخالفت کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے اس کی پیٹھ پر گولی مار دی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شو رسن کر موقع پر پہنچے اگروال کے بھائی راجیو نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ کنبہ کے لوگوں کے مطابق رنکو نے چار سال قبل وویک سے ناجائز رقم کی وصولی کا مطالبہ کیا تھا جس کے نہ دینے پر اس نے انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں رنکو اور اس کے ساتھی کے خلاف رنگ داری نہ دینے پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کا مقدمہ
درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔