بارہ بنکی:گزشتہ شب گھنٹیر تھانہ علاقے میں سوتے ہوئے ایک شخص کو بے رحمی سے قتل کردیاگیا۔ خبر کے مطابق تھانہ علاقے میں واقع سلیما باد گاؤں کا باشندہ رام نریش اپنی بیوی کے ساتھ دھہر ہرا میں دعوت میں شامل ہونے کیلئے گیا ہواتھا ۔ بیوی کے ساتھ نہ آنے کی وجہ اسے تنہا واپس ہوناپڑا ۔بتایاجارہاہے کہ حملہ وروں کے حملے کے بعد وہ بیدار ہوگیااورجان بچانے کیلئے بھاگنے لگا ۔حملہ وروں نے اس مرتبہ کئی مرتبہ حملہ کیا جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔گاؤں کے لوگوںنے اسے زخمی حالت میں اسے سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے اسے ٹراماسینٹر بھیج دیاگیالیکن ٹراماسینٹر میں علاج سے پہلے ہی اس کی موت ہوگئی ۔ایس پی عبدالحمید نے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔