ہاتھرس، 05 مئی (یو این آئی) اتر پردیش میں ہاتھرس کے شہر کوتوالی علاقے میں کل دیر رات مسلح بدمعاش دکان بند کرکے گھر لوٹ رہے ایک صراف تاجر سے لاکھوں روپے کی قیمت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہر کے محلہ بالاپٹی علاقے کے باشندے اروند کمار پالی کی مرسان گیٹ پر صراف کی دوکان ہے ۔ اروند دیر رات دکان بند کرکے زیوروں سے بھرا بیگ لے کر جب اپنے گھر جا رہا تھا تبھی پ
رکاش ٹاکیز کے پیچھے پہلے سے ہی گھات لگا کر کھڑے تین بدمعاشوں نے ان پرطمنچہ تان دیا۔صراف تاجر سے 15 کلوگرام چاندی اور 200 گرام سونے کے زیور سے بھرا بیگ لوٹ کر بدمعاش موٹر سائیکل پر سوار ہوکر فرار ہو گئے ۔ لوٹے گئے زیوروں کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے ۔