اعظم گرھ۔ : اترپردیش میں اعظم گڑھ کے مہہ نگر علاقہ میں بدمعاشوں نے طالب علم کولوہے کی روڈ سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔
پولیس نے آج یہاں بتایا کہ مالپار گاوں کے اٹووا پوروا میں کل شام پنچایت الیکشن میں 12ویں کلاس کا ایک طالب علم مکیش راجبھر (18) ایک امیدوار کا پوسٹر چسپاں کررہا تھا۔ اس درمیان گاوں کے سنیل کمار اور پپو یادو نے پوسٹر پھاڑ دیا اور مخالفت کرنے پر مکیش کو لوہے کی روڈ سے پیٹ پیٹ کر بری طرح زخمی کردیا۔مکیش کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ اعلان کردیا۔ واقعہ کے بعد گاوں میں کشیدگی کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے ۔ پولیس معاملہ درج کرکے ملزم نوجوانوں کو تلاش کررہی ہے ۔