مظفر نگر (نامہ نگار)دہلی سہارنپور ریلوے لائن پر منصور رپوریلوے اسٹیشن کے آوٹر سگنل پر رکی ہوئی دہلی دہرادون خصوصی ٹرین میں کل رات کچھ ہتھیاروں سے لیس لوگوں نے مسافروں سے نقد رقم اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ریلوے پولیس کی اے ایس پی پریتی ہالہ نے بتایا کہ لٹیروں نے سگنل کے باہر کھڑی ہوئی گاڑی میں لوٹ پاٹ کی۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ریلوے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہتھیاروں سے لیس بدمعاشوں نے منصورپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے پہنچنے کے بعد مسافروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مسافر اپنا اپنا قیمتی سامان اور نقد رقم انہیں سپرد کردیں۔