سہارنپور (وارتا)سہارنپور ضلع کے چلکانہ علاقہ میں ایک پٹرول پمپ پر بدمعاشوں نے حملہ کرکے چار لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ بتایا جارہاہے کہ پٹرول پمپ ریاست کے کابینی وزیر کا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر منوج کمار نے بتایا کہ چلکانہ علاقہ کے ٹوڈر پور میں پٹرول پمپ پر تقریباً نصف درجن بدمعاشوں نے ملازم کو یرغمال بناکر اس کے قبضہ سے تقریباً چار لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تین بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے تین لاکھ ستاسی ہزار روپئے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ پٹرول پمپ ریاست کے دیہی انجینئر نگ خدمات کے وزیر مملکت راجندر رانا کا بتایا جارہاہے۔