لکھنؤ:چنہٹ علاقے میںواقع ایک کیبل کے گودام پر بدھ کی صبح کچھ بدمعاشوں نے حملہ کردیا۔بدمعاش گودام میں رکھے کیبل ڈالے میںبھرنے لگے تو کارڈ کی آنکھ کھل گئی تو گارڈ نے شور مچادیا شورہوتے ہی آس پاس کے لوگوں نے چار لوگوںکو چار ڈالا سمیت پکڑ لیا۔ جب کہ موقع سے دولوگ فرارہوگئے ۔
چنہٹ کوتوالی انچارج رام رمیش یادو نے بتایاکہ بارہ بنکی کے رہنے والے گریش چندر ریلائنس جیٔوانفوکام ۴جی کمپنی کی زمین دوز کیبل ڈالنے کا کام کرتے ہیں۔ فیض آباد واقع میری گولڈ اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ چنہٹ کی وکلپ کھنڈ میں کے پاس اپنا کیبل کاگودام بنارکھاہے ۔ بدھ کی علی الصبح چار ڈالے میںسوار کئی بدمعاش وہاں پہنچے اور گودام میں رکھا کیبل ڈالے میںبھرنے لگے ۔ اس درمیان گارڈ رام سنگھ کی آنکھ کھل گئی اس نے شورمچادیا۔شور ہوتے ہی سپروائزر رامانند اور مقامی لوگ جمع ہوگئے ۔گارڈ ،سپروائزر نے لوگوں کی مدد سے ڈالے کی چار ڈرائیوروں ،شاہد،مسلم ،شیو رام یادواور عالم کو پکڑ لیا جبکہ موقع سے دوبدمعاش بھاگنے میں کامیاب رہے ۔اطلاع پاکر موقع پر پہنچی چنہٹ پولیس نے سبھی کو گرفتارکرتے ہوئے چاروں ڈالوں کو اپنے قبضے میںلے لیا۔پکڑے گئے ملزمین نے فرار ملزمین کے موبائل نمبر بھی پولیس کو بتائے ہیں۔ اور پولیس اب ان کی تلاش کررہی ہے ۔