مظفرنگر : اتر پردیش میں مظفرنگر کے سول لائنز کے علاقے میں آج صبح نامعلوم بدمعاشوں نے لوٹ مار کی مزاحمت کرنے پر ایک بزرگ خاتون کو جلا کر مار دیا۔
پولیس کے مطابق چوری کے ارادے سے بدمعاش مہاویر چوک کے رہنے والے نریندر سنگھ کے گھر میں گھس گئے۔مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے وہاں موجود 72 سالہ خاتون مسز سروج کو جلاکر مار ڈلا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع صبح ملی. گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا اور زیورات وغیرہ غائب تھے .پولیس کے مطابق بادی النظر میں یہ معاملہ چوری اور لوٹ مار کا ہی معلوم ہوتا ہے اسی وجہ سے قتل کیا گیا ہے ۔ معاملے کی گہری چھان بین کی جا ئے گی۔