بارہ بنکی (نامہ نگار)گزشتہ ۲۵جنوری کو ضلع کے بڈوپور تھانہ علاقہ میں گاؤں پچدھرامسلح بدمعاشوں نے لوٹ مار کی اور گھر کی خواتین کو بھی ماراپیٹا۔مخالفت کرنے پر کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔جس سے متعدد گاؤں والے زخمی ہوگئے۔ اس فائرنگ میں زخمی رام پرکاش کی والدہ سمن کماری نے بتایا کہ حلقہ پولیس نے ڈرادھمکا کر اس کے لڑکے کا خون جو اس کے گھر کے سامنے بہا تھا صاف کرادیا۔ وارادت کے
بعد بھی بدمعاش گاؤں میں روزانہ آتے رہتے ہیں۔ جس سے گاؤں والوں میں خوف وہراس پیدا ہے۔
مقامی پولیس گاؤں والوں کو رات میں پہرادینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔سی ایچ سی بڈپور اور ضلع اسپتال میں بھی زخمیوں کے علاج کے لئے دوڑنا پڑرہاہے۔جب یہ اطلاع سابق رکن پارلیمنٹ کملا پرساد راوت کو دی گئی تو انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور انہیں ممکن مدد کا یقین دلایا۔ زخمیوں میں سریندر، پنکج ،پرمود، راج رانی،منیشاوغیرہ شامل ہیں۔کرسی اسمبلی حلقہ کے اشوک راوت نے بتایا کہ مقامی پولیس کی لاپروائی کے سبب چوروں اور ڈاکوؤں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔ پولیس اس پر قابوپانے میں پوری طرح ناکام ہے۔سابق بی ایس پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت پوری طرح ناکام ہے اور پوری ریاست میں جنگل رام قائم ہوچکا ہے۔ ضلع میں آئے دن اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ ناکام نظرآتی ہے۔ لوٹ مار ،قتل اور عصمت دری کے واقعات کھلے عام ہورہے ہیں۔جس کی زندہ مثال یہ واقعہ ہے جس میں زخمیوں کو دیکھنے کے لئے برسراقتدار پارٹی کا کوئی بھی رکن نہیں آیا۔