لکھنو:چنہٹ علاقہ میں ایک ٹھیکیدار کی چین موٹر سائےکل سوار لٹیرے چھین کر فرار ہو گئے۔ ستیش سونیہ باشندہ ہیوین گارڈن کمتا چنہٹ اپنے دوست دیپک کولینے کمتا چوراہے تک جا رہا تھا تبھی پیچھے سے پلسر سوار دو نوجوان آئے اور ستیش کے گلے پر حملہ کرکے چین لوٹ لی۔ متاثر نے بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ لوگ موقع سے بھاگ نکلے۔ ستیش نے بتاےا کہ سیاہ رنگ کی پلسر گاڑی تھی جس پر کوئی نمبر نہیں پڑا تھادونوں لٹیرے ہیلمٹ لگائے ہوئے تھے۔
چنہٹ تھانہ انچارج ششی شیکھر یادو کے مطابق آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لٹیروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔