ایٹہ، 12 نومبر (یو این ائی) یوپی میں ایٹہ کوتوالی علاقہ میں کل رات بدمعاشوں نے ایک فائنانس کمپنی کے ملازم سے چھ لاکھ روپے لوٹ لئے اور مزاحمت کرنے پر اسے زخمی کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوتوالی علاقے کے ساوہر رود پر ایک فائنانس کمپنی کا ملازم چھ لاکھ روپے لے کر دفتر جارہا تھا۔ راستے میں بائک پر سوار نقاب پوش مسلح بدمعاشوں نے اسے روک لیا اور چھ لاکھ روپے لوٹ لئے اور جب اس نے مزاحمت کی تو اسے زخمی کردیا۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور بدمعاشوں کجی تلاش شروع کردی ہے۔