گورکھپور(نامہ نگار)نوتنواں سے ہارڈ ویئر سامان کی خریداری کرنے کیلئے آنے والے ملازمین کو ٹرین سے اترتے ہی بدمعاشوں نے اسلحہ دکھاکر ۴۴؍ہزار روپئے لوٹ لئے۔ملازمین نے پولیس کنٹرول روم کو واقعہ کی اطلاع دی۔واقعہ پر پہنچی پولیس ن
ے ملازمین سے تحقیقات کرکے بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی۔موصولہ خبر کے مطابق مہاراج گنج نوبستہ علاقہ کے چھپڑاعلاقہ میں پرشانت کمار کی ہارڈویئر کی دکان ہے دکان کا ۱۸؍سالہ پرانہ ملازم ہری لال مدھیریادکان کا سامان خریداکرتاہے اسی سلسلے میںآج وہ ٹرین سے گورکھپور سامان لے کر آرہاتھا دھرم شالہ پل پرٹرین کی رفتار دھیمی ہونے پر وہ اترگیااسی دوران تین بدمعاش اسے کھینچ کر ایک خالی کھری ہوئی بوگی میں لے گئے۔بدمعاشوں نے اسلحہ دکھاکر اس سے پیسوں کی بابت پوچھا۔ہری کے انکار کرنے پر بدمعاشوں نے اسے مارنا پیٹناشروع کردیا۔اوراندرکی جیب میںرکھے ۴۴؍ہزار روپئے لوٹ کر فرارہوگئے۔ہری نے پولیس کنٹرول روم کوفون پر اطلاع دی۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔