لکھنو۔(نامہ نگار)مڑیاوں علاقے میں ہینڈ پمپ پر پانی بھرنے گئی لڑکی کے ساتھ شہ زوروںنے چھیڑ خانی کی۔ چھیڑ خانی کی مخالفت کرنے پر شہ زوروں نے لڑکی اور اس کے والدین کو بری طرح زدوکوب کیا۔متاثرہ فریق نے اس معاملے میں مڑیاوں پولیس سے تحریری شکایت بھی کی۔مڑیاوں کے ایک گاو¿ں میں رہنے والی لڑکی گزشتہ جمعرات کی شب گیارہ بجے گھر کے نزدیک لگے ایک ہینڈ پمپ پر پانی بھرنے کے لئے گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کو تنہا دیکھ کر گاو¿ں کے رہنے والے دو لڑکوں نے اس کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کردی۔ لڑکی نے مدد کے لئے شور مچادیا۔
شور ہوتے ہی موقع پر لڑکی کے والدین بھی پہنچ گئے۔ اس درمیان لڑکی کے والدین نے ملزمین کو پکڑنے کی کوشش کی تو ان لوگوںنے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرارہوگئے۔ اس معاملے میں متاثر فریق نے پولیس کو تحریری شکایت بھی دی۔ مڑیاوں پولیس نے چھیڑ خانی کی بات کی تردید کی ہے۔ اور معاملے کی تفتیش کرکے کارروائی کی بات کہی ہے۔