ا یٹہ(بھاشا)ضلع میں دکان سے واپس جارہے دوصرافہ بھائیوں کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی ماردی گولی لگنے سے ایک بھائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایس ایس پی سریندرورما نے بتایاکہ کوتوالی دیہات علاقہ کے رام لیلا مڑھی محلہ میںاتل اورمنوج کی صرافہ کی دکان ہے۔ کل رات دکان بند کرنے کے بعد دونوں بھائی موٹرسائیکل سے گھر جارہے تھے اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے دونوںبھائیوں کو گولی ماردی ۔ گولی لگنے سے اتل کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ مسٹرورما نے بتایا کہ واردات لوٹ یادشمنی کے سبب انجام دی گئی ہے۔ بدمعاشوں کو سرگرمی سے تلاش کیاجارہاہے جب کہ شدیدطورسے زخمی منوج کو آگرہ اسپتال میں بھیج دیا گیاہے۔