کانپور(نامہ نگار)آج صبح کچھ بدمعاشوں نے ایک ٹیچر اوراس کی بیوی کو گولی مارکر زخمی کردیا۔یہ واردات شہر کے دیہی علاقہ مہاراج پور کے سرسول کے علاقہ میں پیش آئی۔پولیس کا خیال ہے کہ حملہ کی وجہ گھریلوتنازعہ ہے کیونکہ ٹیچر کے گھر میں لوٹ کی واردات نہیں ہوئی۔ایس پی دیہات سریندرتیواری نے بتایاکہ سروسول کے ایک اسکول کے ٹیچر اوم پرکاش رتیش ورما(۳۰) اپنی بیوی سندھیا اوروالدین کے ساتھ رہتے ہیں آج صبح کچھ بدمعاشوں نے اوماپرکاش اوراس کی بیوی کو گولی ماردی جب ک
ہ بدمعاشوں نے گھر میں رکھے ہوئے سامان کو نہیں لوٹااورنہ ہی اوم پرکاش کے والدین کو پیٹا۔اوم پرکاش اوران کے بیوی کو اسپتال میںداخل کرادیاگیاہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے مسٹرتیواری نے بتایاکہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اوم پرکاش کو ان کے والد کے اسکول میں ملازمت کررہے تھے اس سلسلے میں ان کا تنازعہ اپنے چچا اوران کے کنبہ کے ساتھ تھااندیشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ اسی تنازعہ کے سبب اسے گولی کے نشانہ بنایاگیا ہے پولیس تمام پہلوئوںپر غورکررہی ہے۔اوراوم پرکاس اوران کی بیوی کے ہوش میں آنے کا انتظارکررہی ہے دونوں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد بھی کارروائی کی جائے گی۔