کانپور(نامہ نگار)شہر میں ملزمین کے حوصلہ اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ انھیں پولیس کابھی خوف نہیں ہے۔کلیان پور علاقہ میںبے خوف بدمعاشوں نے صبح کی سیر کررہے سیلس ٹیکس اسسٹنٹ کمشنر کو گولی ماردی۔شدید طورسے زخمی اسسٹینٹ کمشنر کو علاج کیلئے ریجیڈینسی اسپتال داخل کرادیا گیا۔آئی جی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعہ تشویشناک ہے اوربدمعاشوںکو جلد ہی گرفتاکر لیاجائے گا۔ڈاکٹروں نے سیلس ٹیکس کمشنرکی حالت کو خطرے سے باہر بتایاہے۔