ڈومریا گنج ،سدھارتھ نگر(نامہ نگار)۔ ڈومریا گنج تھانہ پولیس نے اتوار کو تھانہ علاقہ کے سیموڈیہہ نہر کے قریب سے ایک شاطر بدمعاش کوچوری کے سامان کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ بدمعاش چوری کاسامان فروخت کرنے کے لئے جارہا تھا۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع ملنے پراسے گرفتار کرلیا۔ شاطر بدمعاش نے گذشتہ ۱۲جولائی کی شب ڈومریا گنج ضلع پریشد مارکیٹ میں واقع الیکٹرانک کی دکان کاتالا توڑ کر چوری کی واردات کوانجام دیا۔ اس کے علاوہ بیدولہ واقع پنجاب نیشنل بینک کی شاخ میں سی سی ٹی وی کیمرہ کو توڑ کر بینک کی تجوری توڑنے کی کوشش کی تھی۔چوری واردات میںشامل بدمعاش کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔