کانپور(نامہ نگار)شہرمیں ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل سوار بدمعاشوںنے لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے ۔ کلکٹرگنج علاقہ میں بدمعاشوںنے سماج وادی پارٹی لیڈر کے بھائی کو اسلحہ دکھاکر لوٹا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پرپہنچنے کے بعد تحقیقات کی اورمقدمہ درج کرنے کے بعد بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی۔ سماج وادی پارٹی تاجر یونین کے سابق چیئر مین دیپوجیسوال کے بھائی ٹلو جیسوال کی برہانہ روڈ کے قریب بلڈنگ میٹریل اور دواکی دکان ہے ۔ آج صبح وہ دکان کھولنے کیلئے جارہے تھے جیسے ہی وہ نیاگنج دال منڈی کے قریب پہنچے پیچھے سے تین موٹر سائکل سوار بدمعاشوںنے انھیں گھیر لیا اور انھیں لوٹ لیا۔ مخالفت کرنے پربدمعاشوںنے طمنچہ سے فائرنگ شروع کردی۔
گولی کے چھرے لگنے سے ٹلو جیسوال زخمی ہوکر زمین پر گر پڑے ۔ اسی دوران بدمعاشوںنے ان سے دوسونے کی زنجیریں اور موبائل لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ گولی کی آواز سن کر علاقے کے لوگ گھروں سے نکل آئے اور واردات کی اطلاع پولیس کودی۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس پی ، س
اواور ایس او پولیس عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے اور زخمی دکاندار کواسپتال میں داخل کرایا۔ ایس او آشیش کمار مشرانے بتایا کہ کاروباری نے سونے کی زنجیر اورموبائل لوٹنے کی اطلاع دی ہے ۔ انھوںنے کہا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔