ریو ڈی جینرو: برازیل میں مچھر سے پیدا ہونے والے زیکا وائرس سے ہونے والی مائکروسفیلی کے مریضوں کی تعداد 4،976 تک پہنچ گئی ہے گزشتہ ہفتے یہ اعداد و شمار4،863 مریضوں کا تھا۔ ملک کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں زیکا کے 641 نئے کیس درج کیے گئے تھے جبکہ اس ہفتے 745 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔زیکا وائرس سے زیادہ تر حاملہ خواتین متاثر ہوتی ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے جنین میں دماغ کی نشوونما رک جاتی ہے جس سے مائکروسفیلی نامی دماغی بیماری ہوجاتی ہے ۔ اس مرض سے متاثر بچوں کا دماغ چھوٹا رہتا ہے ۔