ریوڈی جنیرو، 26 نومبر : برازیل کے منس گوریس صوبے میں ایک منی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ منی بس ایک موڑ سے گزر رہی تھی، اسی دوران سامنے سے آنے والے ایک ٹرک نے ڈرائیور کے قابو سے نکل کر بس کو ٹکر ماردی۔اس حادثہ میں بس میں سوار 15 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔