ساؤ پاؤلو ۔ 3 دسمبر برازیل کے شہر ساؤ پاولو میں ایک زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت گر گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی پولیس کی مطابق ساؤ پاؤلو میں پانچ منزلہ زیر تعمیر عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس وقت عمارت گری اس وقت وہاں 13 مزدور کام کر رہے تھے تاہم ان میں سے کوئی بھی عمارت کے اندر نہ تھا جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہونے سے بچ گئیں۔ ساؤ پاؤلو کا شمار برازیل کے گنجان آباد شہروں میں ہوتا ہے۔گذشتہ سال بھی ساؤ پاؤلو میں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ منگل کو گرنے والی عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سے تعمیراتی نقص بنایا جا رہا ہے۔