دموہ : مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے دیہات تھانہ علاقہ میں برساتی نالے کا پل پار کرتے وقت ایک کار بہہ جانے سے اس میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چار کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب یہ لوگ کسی رشتہ دار کے یہاں سے کار میں واپس لوٹ رہے تھے دیوراں گاؤں کے نزدیک ایک برساتی نالے کا پل پار کرتے وقت کار پانی میں پھنس گئی اس میں سوار چار لوگ بحفاظت نکل آئے لیکن سالک رام (28) کار میں ہی پھنس کر رہ گیا اور کار کے ساتھ بہہ گیا۔
بعد ازاں بچاؤ پارٹی نے آّج صبح سالک رام کی لاش جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر بر آمد کی اور پولیس نے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔