نئی دہلی :جٹ ایئر ویز ایئرکرافٹ کے ذریعہ آج 242 ہندستانیوں کو واپس لایا گیا جو منگل کو بیلجیائی راجدھانی میں ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشنوں پر انتہائی دہشت و ہلاکت خیز آتشیں دھماکوں کی وجہ سے برسلز میں پھنس کر رہ گئے تھے ۔جن 342 مسافروں کو ہندستان واپس لا یا گیا ہے ان میں عملے کے 28 ارکان شامل ہیں۔جٹ ایئر ویز کے ایک ذمہ دار نے بتا یا کہ 214 مسافروں اور عملی کے 28 ارکان کے ساتھ فلائیٹ 9 ڈبلیو 1229 آج تڑکے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ہوئی اڈے پر اترا۔ان میں وہ 69 مسافر بھی شامل تھے جن کی منزل ممبئی تھی ۔طیارہ دہلی کے مسافروں کو اتارنے کے بعد ممبئی کے لئے پرواز کر گیا۔جٹ ایئر ویز کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ ممبئی کے رخ پر پرواز کرنے والے طیارے میں تکنکی خرابی پیدا ہو گئی تھی اس لئے آخری وقت میں اس کی پرواز منسوخ کرکے ممبئی کے مسافروں کے لئے دہلی کو پرواز کرنے طیارے میں گنجائش نکال دی گئی تھی۔کل جٹ ایئر ویز امسٹرڈم سے دہلی اور ٹورنٹو کے لئے دو طیارے اڑائے تھے ۔ برسلز میں پھنسے تمام مسافروں کو سڑک کے راستے سے ڈچ راجدھانی لایا گیا تھا۔