بارہ بنکی (نامہ نگار)جے جوان جے کسان کا نعرہ دینے والے سابق وزیراعظم آنجہانی لال بہادرشاستری کی ۴۹ویں برسی اور سوامی وویکا نند کا ۱۵۲ویں یوم پیدائش کی ماقبل شام کایستھ مہاسبھاکی جانب سے ایک مذاکرہ کاانعقاد منشی گنج واقع کیمپ دفترمیں تنظیم کے صدرڈاکٹر نونیت شریواستو کی صدارت میں منایاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر نے کہا کہ جنوری ماہ کایستھ سماج ماہ فخر کے طورپرمنائے گا۔
کیونکہ اس مہینے میں اہم شخصیات کی پیدائش ہوئی ہے جوزیادہ تر کایستھ تھے ۔
انھوںنے کہا کہ خواہ وہ لال بہادر شاستری کی برسی ہویاسوامی وویکا نند کایوم پیدائش یا سبھاش چندر بوس کایوم پیدائش تقریب کاآغاز لال بہادر شاستری اور سوامی وویکانند کی تصاویر پرگل پوشی کے ذریعہ کیا گیا ۔
کنوینر وکاس را ج شریواستو وکوارڈنیٹر ڈاکٹر اے کے شریواستو نے کہا کہ ہندوستانی سماج میں عظیم شخصیات ہیں جس پرہمیں فخر ہوناچاہئے ۔ انجینئر ونے شریواستونے کہا کہ آج ہم ایسے شخص کی برسی منارہے ہیں جس میں ایمانداری اور ترقی کی مثال پوری دنیامیں پیش کی تھی ۔ انھوںنے جے جوان جے کسان کانعرہ دے کرنہ صرف کاشتکاروں کی بلکہ فوجی جوانوں کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پرمنمیت شریواستوڈاکٹر دواکر شریواستو، اماشنکر شریواستو،اتل شریواستو،اور سنجے سکسینہ وغیرہ موجود تھے ۔