جدہ؛برطانوی سفیر سائمن کولس نے قبول اسلام کے بعد اہلیہ کے ہمراہ حج اداکیا ،60سالہ سائمن حج ادا کرنے والے پہلے برطانوی سفیر ہیں، برطانوی سفیر کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد دینے والے ٹوئٹر صارفین میں سعودی شہزادی بھی شامل ہیں۔لوگوں کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد کے جواب میں برطانوی سفیر نے لکھاکہ میں نے30برس مسلمان معا شر و ں میں رہنے کے بعد اور ہدا سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کر لیا ہے،انہوں نے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ،غیرملکی میڈیا کے مطابق سائمن نے 2011 میں ہی اسلام قبول کرلیا تھا ،
برطانوی سفیر سائمن کولس 2015 سے سعودی عرب میں تعینات ہیں، وہ وز ار ت خارجہ کی جانب سے شام، عراق اور قطر میں بھی سفیر سمیت مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں،
2012 میں انہیں شام سے اس وقت سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ملک واپس بلوا لیا گیا تھا جب انہوں نے کھلم کھلا صدر بشارالاسد کی حکومت کے شامی خانہ جنگ میں کردار پر سوال اٹھایا تھا،انہوں نے تیونس، دہلی اور عمان میں بھی برطانوی قونصل جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔