اس بارے میں باضابطہ اعلان جلد سامنے آ جائے گا: وزارت دفاع
برطانیہ نے عراقی فوج کو تربیت دینے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے تاکہ عراقی فوج اسلامی انتہا پسند تنظیم داعش کے خلاف کامیاب ہو سکے۔
برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق برطانوی فوجی حکام بغداد مں امریکی ہیڈکوارٹر پہنچنے کے لیے تیار ہیں، جہاں وہ
امریکی فوجی حکام کے ساتھ عراقی فوج کی تربیت کا کام کریں گے۔
تاہم ٹائمز کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے اس بارے میں کسی قسم کے تبصرے سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے جلد ایک اعلان سامنے آ جائے گا۔
گزشتہ ماہ وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ برطانوی سپاہیوں کی ایک ٹیم کرد جنگجووں کی تربیت کر رہی ہے۔ اس تربیت میں بھاری مشین گن اور دوسرے بھاری اسلحے کی تربیت بھی شامل ہے۔
واضح رہے برطانوی جنگی طیارے پہلے ہی امریکا کی زیر قیادت عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم برطانوی وزیر اعظم نے اپنی فوج کو عراق کی سرزمین پر اتارنے سے انکار کر دیا ہے۔