لندن…….یوں تونیوزچینلز کا کام عوام تک خبریں پہنچانا ہوتا ہے لیکن بعض اوقات ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ وہ خودہی خبر بن جاتے ہیں۔برطانیہ کے مشہور نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک براہ راست نیوز بلیٹن کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب کیمرہ مین نے نیوز اینکر کی خالی کرسی کو فوکس کردیا۔اینکر کی خالی کرسی دیکھ کر ناظرین کو یوں لگا کہ شاید آج دنیا بھر میں امن و سکون نے ڈیرے جما لئے ہیں اور اس
وجہ سے نیوز چینل کے پاس کوئی خبر ہی نہیں رہی۔لیکن جناب ان کی یہ خوش فہمی چند سیکنڈوں میں ہی دور ہوگئی اور خاتون نیوز اینکر نے اپنی کرسی سنبھالتے ہی تکنیکی خرابی پر ناظرین سے معذ رت کرلی۔