لندن۔ 14 اپریل (یو این این) برطانیہ کی سوان سی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کار کے ڈیزائن پر ابتدائی تجربات شروع کردیئے۔ بلڈ ہائونڈ سپر سانک کار کو مکمل تیاری کے بعد 2016ء میں حتمی تجربات سے
گزارا جائے گا۔ جبکہ 2015ء میں 800 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا کر اس کی آزمائش کی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق حالیہ تجربات میں اس کار کی باڈی پر تیز رفتاری سے سفر کے دوران ہوا کے دبائو اور کسی غیر ہموار جگہ سے گزرتے وقت جھٹکے کے متوقع اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔ یہ کار سوان سی یونیورسٹی کے جنوبی افریقہ کیمپس کے ماہرین تیار کررہے ہیں اور اس کے تمام تجربات جنوبی افریقہ میں ہی کئے جائیں گے۔