کنسنگٹن پیلس نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ڈیچز آف کیمبرج کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
محل سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بچی کی پیدائش برطانوی وقت کے مطابق آج صبح آٹھ بج کر 34منٹ پر ہوئی اور بچہ و زچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
بچی کا وزن تقریباً آٹھ پاونڈ بتایا جا رہا ہے اور پیدائش کے وقت شہزادہ ولیم بھی وہاں موجود تھے۔
شہزادی کیتھرین سینٹ میری ہسپتال میں داخل تھیں اور وہیں یہ بچی پیدہ ہوئی ہے
واضح رہے کہ شہزادی کیتھرین سینٹ میری ہسپتال میں داخل تھیں اور وہیں یہ بچی پیدہ ہوئی ہے اس سے پہلے سنہ 2013 میں شہزادے جارج بھی اس ہسپتال میں پیدا ہوئے تھے۔
آج پیدا ہونے والی شہزادی تاجِ برطانیہ کے ولی عہدوں کی فہرست میں اپنے دادا شہزادہ چارلس والد شہزادہ ولیم اور بھائی شہزادہ جارج کے بعد چوتھے نمبر ہیں۔
جمعرات کو ہونے والی ایک سرکاری تقریب میں شہزادہ چارلس نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ شہزادی کیتھرین کہ ہاں بیٹی کی پیدائش ہو۔
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نےبیٹی کی پیدائش پر شاہی جوڑے کو مبارک باد دی ہے
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس خبر سے بہت خوش ہوئے ہیں اور وہ شہزادے اور شہزادی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
نائب وزیرِ اعظم نک کلیگ نے بھی شاہی جوڑے کو مبارک باد کی ٹویٹ کی ہے۔
حزبِ اختلاف کے رہنما ایڈ ملی بینڈ نے ٹویٹ کی ہے کہ ’ ڈیوک اور ڈیچز کو بیٹی کی پیدائش پر بہت مبارک ہو، ان کو ڈھیر ساری خوشیاں نصیب ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ کچھ نید بھی۔‘