لندن: برطانیہ کے معروف انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن امریکا میں ریس کے دوران شدید زخمی کر اسپتال میں دم توڑ گئے۔
انڈی کار کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک ملز نے جسٹن ولسن کی موت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس اور بھر پور تعاون کی یقین دلایا۔ 37 سالہ برطانوی انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن اتوار کو امریکی ریاست پینسلوینیا میں ریس کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے۔
ان کے سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ کومے میں چلے گئے تھے۔ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود جسٹن ولسن جاں بر نہ ہو سکے اور دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔