لندن:مشرقی یورپی ملک رومانیہ میں بھاری برف باری اور برفانی طوفان کی وجہ سے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع کونسٹانٹا سمیت اہم بندرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے اور بلغاریہ میں بھاری برف باری اور موسلادھار بارش کے بعد اس کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے ۔
مشرقی یورپ میں ابھی مزید سردی پڑنے کا اندازہ لگایا گیا ہے کیونکہ یہاں کا درجہ حرارت صفر سے 18 ڈگری کم تک ہوسکتا ہے ۔
حکام نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے رومانیہ میں صرف 12 گھنٹے میں سڑکوں پر نصف سے ایک میٹر تک برف کی پرت جم گئی ہوئی ہے جس سے ریل خدمات متاثر ہوئی ہیں اور حکام کو بخارسٹ اور ارد گرد کے قصبوں میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے ۔
رومانیہ کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے تاہم ایمرجنسی سروس کو مستعد رکھا گیا ہے ۔