سر د خشک پیاس کر بڑھاتی ہے جو صاحب اس سے پیاس بجھا نا چاہتے ہیں وہ غلطی پر ہیں برف صرف ایک حالت میںفائد ہ کرتی ہے یعنی جب کہ گرمی کی وجہ سے بھوک نہ لگتی ہو تب کھانا کھا نے سے ایک گھنٹہ پہلے برف کا پانی پینے سے بھوک کھل جاتی ہے بس باقی حالات میں معدے کو کمزور کرتی ہے اپھا رہ کر تی ہے سرد مزاجی کھانسی بلغم ریح دردووغیرہ کی بیماریوں میں مضر ہے اگلے اور دانتوں کو خراب کرتی ہے حرارت کو کم کرتی ہے اگر ناک سے یا منہ سے خون آتا ہو تو تالو پر برف رکھیں پھیپھڑے سے آتا ہو تو سینہ پر ۔گرمی کے بخاروں میں جب تو سر کہ کے ساتھ یا ویسے ہی برف کی پوٹلی سر پر رکھنی چاہئے برف کی عدم موجودگی میں ٹھنڈا پانی سر کہ اورگلاب سے یہی کام لیاجاتاہے ہیضے کے مرض میں یاویسے ہی جب بار بار پیاس لگتی ہے اوربار بار قے آتی ہے توبر ف کا ٹکڑا چوسنے سے تسکین حاصل ہوتی ہے۔