ممبئی:آدتیہ برلا گروپ کے چیئر مین کمار منگلم برلا نے ممبئی کے مالا بار ہل علاقے میں ۴۲۵ کروڑ روپئے میں ایک بنگلہ خریدا ہے جسے ممبئی کا سب سے بڑا پراپرٹی سودا سمجھا جا رہا ہے۔ مسٹر برلا نے دوشنبہ کو ہوئی نیلامی میں ۳۰ ہزار مربع فٹ میں پھیلے دو منزلہ بنگلے جاٹیا ہاو¿س کیلئے سب سے زیادہ بولی لگائی یہ بنگلہ سمندر کے کنارے واقع ہے۔ اس سے قبل ملک کی معاشی راجدھانی کا سب سے بڑا پراپرٹی سودا ۴۰۰ کروڑ روپئے کا تھا جس میں سجن جندل نے ۲۰۱۲ءمہیشوری ہاو¿س خریدا تھا۔اپنے نئے بنگلے کے لئے برلا کنبے نے ۱۰فیصد رقم ادا کردی ہے اور بقیہ رقم بعد میں دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مہینے کے اندر سودے کو آخری شکل دے دی جائے گی۔ فی الحال کنبہ الٹاماو¿نٹ روڈ واقع مکان منگل یان میں رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مکان بھی نجی استعمال کے لئے رکھا جائے گا۔ جاٹیا کنبے نے ۱۹۷۲ءمہر کاوسجی وکیل سے یہ بنگلہ خریدا تھا۔