برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس بازار میں ایک لاری (ٹرک) دوڑانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے ۔
جرمن پولیس نے آج اس کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ حملے میں 48 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ ٹرک چلا رہے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ٹرک میں سوار ایک دیگر شخص کی موت ہو گئی ہے ۔پولیس اس حملے کی تحقیقات کی کر رہی ہے کہ کیا یہ دہشت گردانہ حملہ ہے ، یا کسی دوسرے نے بھیڑ میں جان بوجھ کر مصروف بازار لاری دوڑائی۔
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ وہ اس واقعہ سے غمزدہ ہیں۔انہوں نے مہلوکین کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔