رینگون…برما میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اقوا م متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی مسلمانوں کو قبروں میں زندہ دفن کیا گیا۔قتل عام میں سیکیورٹی ادارے بھی شامل رہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کئی علاقوں سے اجتماعی قبریں ملی ہیں جن میں دفن افراد کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے ملے۔ رپورٹ کے مطابق ان قبروں سے 28بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ مت کے پیرو کاروں نے مسلمان اکثریتی علاقوں میں داخل ہوکر املاک کو نقصان پہنچایا اور لوگوں پر تشد د کیا ۔اس موقع پر سیکیورٹی ادارے بھی اس قتل عام میں پوری مدد فراہم کرتے رہے۔